عالمی برادری روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرائے،سعودی عرب

میانمار حکومت اقوام متحدہ ایلچی کیساتھ تعاون نہیں کررہی،سربراہ سعودی سفارتی مشن ڈاکٹر فہد المطیری

جمعہ 29 جون 2018 18:07

عالمی برادری روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرائے،سعودی عرب
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) سعودی عرب نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار کی حکومت اقوام متحدہ کی ایلچی برائے میانمار کیساتھ تعاون نہیں کررہی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں سعودی سفارتی مشن کے سربراہ ڈاکٹر فہد المطیری نے انسانی حقوق کونسل کے سامنے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ میانمار اقوام متحدہ کی ایلچی کو تمام متاثرہ علاقوں کے دورے کی اجازت دے،عالمی برادری روہنگیا مسلمانوں کیخلاف منظم نسل کشی بند کرانے کیساتھ ساتھ روہنگیا کی مسلم اقلیت کو تشدد اور اجتماعی سزاسے بچانے کیلئے مداخلت کرے۔