بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی ، ایک نوجوان شہید

نامعلوم شخص کی جانب سے فو ج کے گشتی قافلے پر گرنیڈ بم حملہ

جمعہ 29 جون 2018 18:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید ایک نوجوان شہید ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں نے فرضی جھڑپ کے نام پر ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا دریں اثناء شوپیاں کے علاقے پہلگام میں نامعلوم شخص نے فوج کی گشتی قافلے پر گرنیڈ بم پھینک دیا تاہم دھماکے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔