چوہدری پرویز الہٰی کی حلقہ این اے 64 کے امیدوار سردار غلام عباس سے ملاقات ،تازہ ترین سیاسی صورتحال کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 29 جون 2018 17:40

چوہدری پرویز الہٰی کی حلقہ این اے 64 کے امیدوار سردار غلام عباس سے ملاقات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے جمعہ کو سابق ضلع ناظم اور حلقہ این اے 64 کے امیدوار سردار غلام عباس سے ملاقات کی جس میں تازہ ترین سیاسی صورتحال کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بلکسر میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان آئندہ عام انتخابات اور ضلع چکوال کی انتخابی سیاست کے حوالہ سے خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔