Live Updates

اسلام آباد ہائیکورٹ ،پی ٹی آئی اکاؤنٹس کی معلومات مبینہ طور پر اکبر ایس بابر کو دینے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت 10جولائی تک ملتوی

جمعہ 29 جون 2018 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے پی ٹی آئی اکاؤنٹس کی معلومات مبینہ طور پر اکبر ایس بابر کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 10جولائی تک ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی ۔سماعت کے موقع پر الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کی جانب سے عدالت میں جواب جمع نہیں کروایا گیا جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو دوبارہ نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت 10جولائی تک ملتوی کر دی ۔درخواست گزار عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات