مقبوضہ کشمیر،کٹھ پتلی دورحکومت، 235کشمیری شہید،16ہزارگرفتار ہوئے
پیلٹ گن سے 1050 لوگ آنکھوں کی روشنی سے محروم اور 17ہزار سے زائد کی بینائی متاثر ہوئی، کٹھ پتلی دور حکومت میںکشمیریوں کو دبانے کے لئے ہر قسم کا حربہ اختیار کیا گیا،نائب صدر نیشنل کانفرنس عمر عبداللہ ،محبوبہ مفتی کے دور اقتدار میں جو ہلاکتیں ہوئیں ان کی تحقیقات کی جانی چاہئے،چیئرمین انٹر نیشنل فورم فار جسٹس
جمعہ 29 جون 2018 17:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہ سابقہ پی ڈی پی بی جے پی مخلوط حکومت کے دوران کشمیریوں کو دبانے کے لئے ہر قسم کا حربہ اختیار کیا گیا اور گزشتہ ساڑھے 3 سال کے دوران کشمیریوں پر جو مظالم ڈھائے گئے ان کی مثال 1947سے قبل ملتی ہے نہ اس کے بعد، حالات اس قدر خراب بنا دیئے گئے ہیں کہ دور دور تک روشنی کی کرن نظر نہیں آرہی۔
عمر عبداللہ کا بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے وفاقی انسانی حقوق کمیشن کو جمعرات کو عرضی روانہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی اور نائب وزیر اعلی ڈاکٹر نرمل سنگھ کے دور اقتدار میں جو ہلاکتیں ہوئیں ان کی تحقیقات کی جانی چاہئے۔عرضی میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بی جے پی اور پی ڈی پی نے صرف اقتدار کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مخلوط سرکار بنائی جبکہ دونوں جماعتوں کے تضاد نے لوگوں کی فلاح اور انہیں سیکورٹی فراہم کرنے کو فراموش کیا۔عرض گزار نے کہا ہے کہ محبوبہ مفتی کے دور اقتدار میں سرکار کی کارکردگی اور سیکورٹی نظام مایوس کن اور غیر جوابدہ رہا جس کے نتیجے میں سرکاری فورسز نے عام شہریوں کے خلاف بے تحاشہ طاقت کا استعمال کیا۔عرضی میں کہا گیا،اس کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں رونما ہوئی، سیکڑوں زخمی ہوئے اور تشدد کا بازار گرم کیا گیا۔ اونتو کی طرف سے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کو ارسال کردہ درخواست میں کہا گیا کہ اس دوران مجموعی طور پر 235 شہری ہلاکتوں کے علاوہ پیلٹ سے 1050 لوگ آنکھوں کی روشنی سے محروم ہوئے جبکہ17ہزار سے زائد جزوی طور پر آنکھوں کی بنیائی سے محروم ہوئے۔ اعداد شمار ظاہر کرتے ہوئے درخواست میں کہا گیا کہ سابق مخلوط حکومت کے دورمیں 16ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ۔انہوں نے معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزائیں دینے اور سابق مخلوط حکومت کے دوران تمام پرآشوب واقعات کی تحقیقات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.