امریکی صدر کو پرتگالی ہم منصب سے ملاقات مہنگی پڑگئی

پرتگالی صدر نے وائٹ ہائوس کے دروازے پر ہی ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں

جمعہ 29 جون 2018 17:51

امریکی صدر کو پرتگالی ہم منصب سے ملاقات مہنگی پڑگئی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) امریکی صدر کو پرتگالی ہم منصب سے ملاقات مہنگی پڑگئی، پرتگالی صدر نے وائٹ ہائوس کے دروازے پر ہی ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر کو پرتگالی ہم منصب سے ملاقات مہنگی پڑگئی۔ وائٹ ہاس میں انٹری ہوئی تو پرتگالی صدر نے دروازے پر ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے چودہ طبق روشن کر دیے۔

پہلے مصافحے کے دوران ربیلو ڈیسوزا نے ٹرمپ کو کھینچا اور پھر میڈیا ٹاک میں کھینچائی کرڈالی۔ ربیلو ڈیسوزا نے امریکی صدر سے ہاتھ ملانے کے لیے ایسا جھنجھوڑا کہ ٹرمپ بے چارے ہل کر رہ گئے۔ٹرمپ کے ہی ہوم گرانڈ پر پرتگالی صدر نے خوب گول داغے۔ ملاقات میں ذکر ہوا فٹبال کا تو ڈونلڈ ٹرمپ کی لاعلمی پر زور کی کِک ماری۔

(جاری ہے)

دبے لفظوں میں کہہ ڈالا کہ رونالڈو کو امریکی صدر نہ سہی ان کا بیٹا تو ضرور جانتا ہوگا۔

امریکی صدر نے مہمان صدرسے سوال کیا اگر کرسٹیانو رونالڈو آپ کیخلاف الیکشن لڑے تو کیا ہوگا، جس پر ربیلو ڈیسوزا نے برجستہ جملوں کا ایسا گول داغا کہ ٹرمپ چکرا کر رہ گئے۔ پرتگالی صدر نے کہا مسٹر ٹرمپ پرتگال امریکا نہیں ہے دونوں ملکوں میں تھوڑا فرق ہے۔پرتگالی منصب سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا حال کچھ ایسا ہوا کہ اگلی مرتبہ وہ ربیلو ڈیسوزا سے بات کرتے ہوئے سوچ سمجھ کر مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :