مدت ویزا کے اختتام کے بعد قیام پر عمرہ زائرین کو جرمانہ ہو گا، سعودی عرب کا انتباہ

عمرہ زائرین کو غیر قانونی قیام پر پچاس ہزارریال جرمانہ اور چھ ماہ قید کی سزا ہوگی، وزارت مذہبی امور

جمعہ 29 جون 2018 17:51

مدت ویزا کے اختتام کے بعد قیام پر عمرہ زائرین کو جرمانہ ہو گا، سعودی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو ویزہ کی میعاد ختم ہونے کے بعد قیام پر جرمانے عائد کرنے کا اعلان کر دیا، عمرہ زائرین کو غیر قانونی قیام پر پچاس ہزارریال جرمانہ اور چھ ماہ قید کی سزا ہوگی۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے خبردار کیا ہے کہ عمرے کے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی سعودی عرب میں قیام پذیر عمرہ زائرین کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمرے کے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی سعودی عرب میں قیام پذیرعمرہ زائرین کو پچاس ہزارریال جرمانہ اور چھ ماہ قید کی سزا ہوگی۔وزارت مذہبی امور نے سعودی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں عمرہ زائرین کو اضافی قید کی سزابھگتنا ہوگی۔وزارت مذہبی امور نے کہا کہ عمرہ زائرین کی مقررہ وقت پر واپسی نہ ہونے کی صورت میں ٹورآپریٹرز کے لائسنس بھی منسوخ کردیے جائیں گے اوردیگر سخت سزائیں بھی دی جائیں گی