Live Updates

تحریک انصاف کے سابق رہنما مفتی عبدالقوی نے پارٹی کارکنوں کے احتجاج کو شرعی طور پر غلط قرار دے دیا

شریعت میں بغاوت کی سزا بہت سخت ہے، ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کرنا شرعی طور پر غلط اور بغاوت کی طرح ہے: معروف مذہبی اسکالر

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 جون 2018 18:57

تحریک انصاف کے سابق رہنما مفتی عبدالقوی نے پارٹی کارکنوں کے احتجاج ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون2018ء) تحریک انصاف کے سابق رہنما مفتی عبدالقوی نے پارٹی کارکنوں کے احتجاج کو شرعی طور پر غلط قرار دے دیا، معروف مذہبی اسکالر کا کہنا ہے کہ شریعت میں بغاوت کی سزا بہت سخت ہے، ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کرنا شرعی طور پر غلط اور بغاوت کی طرح ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے اگلے ماہ شیڈول عام انتخابات کیلئے ٹکٹ ہولڈرز کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست گزشتہ روز جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اب اس فہرست میں کسی قسم کا رد وبدل نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ اس سے قبل کارکنوں کے احتجاج کے باعث پارٹی کو کئی امدیواروں سے ٹکٹ واپس لینا پڑے اور نئے امیدواروں کا اعلان کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

جبکہ اب ابھی کارکنوں کی جانب سے ٹکٹوں کی غلط تقسیم کا الزام عائد کرکے احتجاج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے اب معروف مذہبی اسکالر اور تحریک انصاف کے سابق رہنما مفتی عبد القوی کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ مفتی عبد القوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج غلط ہے، شریعت میں بغاوت کی سزا بہت سخت ہے۔ مفتی عبدالقوی نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کو شرعی طور پر غلط قرار دیتے ہوئے اسے بغاوت سے تشبیہ دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پراحتجاج شرعی طور پرغلط اور بغاوت کی طرح ہے۔ شرعی طور پر بغاوت کی سزا بہت سخت ہے، اس لیے کارکنوں کو قیادت کے فیصلوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس کے تنازعے کے بعد تحریک انصاف نے مفتی عبدالقوی سے پارٹی عہدہ واپس لے کر ان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تھا۔ بعد ازاں مفتی عبدالقوی کو گرفتاری کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات