نوشہروفیروز ،مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز

جمعہ 29 جون 2018 19:37

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) ضلع نوشہروفیروز میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کا آغازکردیا،آزاد امیدوار حاجی غوث بخش چانگ سب سے آگے، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 34نوشہروفیروز 2 پر علاقہ کے اس مشہور سیاسی و سماجی رہنما نے لاکھاروڑ،ہالانی،بہلانی ،کنڈیارواور محراب پور کے طوفانی دورے کیئے اور غلام جان بروہی، حبیب کمبوہ، محمد اشرف کی جانب منعقدکارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم،صحت ،سڑکیں اور روزگار انکا منشور ہے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ انہوں نے علاقائی عوام کے بے حد اصرار پر کیا اور وہ پرامیدہیں کہ سیاسی پارٹیوں میں لوٹا کریسی کو فروغ دیکر ذاتی مفادات کی جنگ لڑنے والوں کو عوام رد کردے گی،دوسری طرف آج پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 212کے امیدوارسید ابرار علی شاہ، پی ایس34 کے امیدوارسید مراد علی شاہ کی قیادت میں نکالی گئی ریلی سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا،غلہ منڈی اور ملاح ہاوس میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سید ابرار شاہ اور سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پی پی پی ضلع نوشہروفیروز سے کلین سویپ کرئیگی اور مفادپرستوں کے گرینڈ ڈیموکریٹکس الائنس کو شکست فاش دے گی ، گرینڈ ڈیموکریٹکس الائنس کی جانب سے انتخابی مہم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جی ڈی اے کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے بھریا روڈ میں امتیاز آرائیں کی کی دعوت میں شرکت کی تو مقامی لوگوں نے پی ایس 34 پر پی پی پی کو الوداع کہہ کر جی ڈی اے میں شامل ہونے والے ڈاکٹر عبدالستار راجپر کیخلاف شکایتیں کیں، جس پرغلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی چیز حاصل کرنے کیلئے کڑوے گھونٹ بھی پینے پڑتے ہیں ہمارا مقصد صوبائی سیٹیں زیادہ سے زیادہ حاصل کرنا ہے، ماضی میں اگر ستار راجپر سے کسی کو شکایت ہے تو اب نہیں ہوگی، ہمارے امیدوار پورے ضلع میں جیت کے آئیں گے اور عوام کی خدمت کرینگے، انہوں نے کہا کہ18ویں ترمیم کے بعد 80 فیصد سے زائد ادارے صوبائی اختیار میں آگئے ہیںاس لیئے ضروری ہے کہ ہماری نمائندگی قومی اور صوبائی سطح پر بھی ہوتاکہ پولیس، روینیو، صحت، اور تعلیم کے عوامی مسائل حل کر سکیں۔