Live Updates

صوابدیدی فنڈزسے متعلق مجھ سے منسوب خبربے بنیاد ہے،پرویزخٹک

جمعہ 29 جون 2018 19:52

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو صوابدیدی فنڈ سالانہ3 کروڑ روپے ہے جو پانچ سال میں 15 کروڑ روپے بنتا ہے تو میں نے 49کروڑ روپے نوشہرہ میں کیسے خرچ کیے اخبارات اور میڈیا بے پرکیاں اڑا رہا ہے پانچ سال میں15 کروڑ روپے پورے انصاف کے ساتھ تمام صوبے میں خرچ کیے اور تحریک انصاف ک ارکان کے سمیت اپوزیشن ارکان کو بھی صوابدیدی فنڈ فراہم کیا وہ نوشہرہ میںہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر این اے 26 کے امیدوار ڈاکٹر عمران خٹک ، پی کے 63 کے امیدوار میاں جمشیدا لدین کاکاخیل، ادریس خٹک اور میاں خلیق الرحمن خٹک بھی موجود تھے۔

پرویز خان خٹک نے کہا کہ صوابدیدی فنڈ سے پورے صوبے سے غربا اورمساکین کی درخواستیں موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

اور ارکان اسمبلی ان لوگوں کی درخواستیں جمع کرا تے اور ایک نظام کے تحت صوابدیدی فنڈ کی منظوری دی جاتی تھی انھوںنے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ بعض اخبارات والے بلا تحقیق اور غلط خبریں کیوں شائع کرتے ہیںہم سے ہمارا موقف کیوں نہیں لیتے۔ ہتھک عزت کے نئے قانون پر بھی عمل درآمد نہیں ہورہا ہے اورڈی فامیشن کے مقدمات سالاسال سماعت کے لیے پڑے رہتے ہیں۔

ہم دوبارہ برسراقتدار اکر اس قانون میں ترمیم کریںگے تاکہ میڈیا کی ازادی کی آڑ میں کوئی کسی کے پگڑیاں نہ اچال سکے۔انھوں نے کہا کہ بجٹ میں وزیر اعلیٰ کا صوابدیدی فنڈ 3کروڑ روپے ہے اورمیں نے کبھی بھی اس سے تجاوز نہیں کیا۔ تحریک انصاف کا منشور صوبے کے وسائل غریب عوام پرخرچ کرنا اور سب کو ترقی کے یکساں مواقعے فراہم کرنا ہے مخالفین تحریک انصاف کی مقبولیت سے بھوکلاہٹ کاشکار ہے ہیں ۔

تحریک انصاف اللہ تعالی کے فضل وکرم سے صوبے کی تاریخ بدل رہی ہے اور چاروںصوبوںسمیت وفاق میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔ اورعمران خان ہی اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔ کیونکہ عوام کاجوق درجوق تحریک انصاف میں شامل ہونا اس بات کا مظہر ہے کہ عوام تحریک انصاف اور عمران خان کودل وجان سے چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف عوام کے اعتمادکو ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات