لاہور ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ معطل کر دیا، این اے 57 سے انتخاب لڑنے کی اجازت

جمعہ 29 جون 2018 19:57

لاہور۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کے فیصلہ کو معطل کر دیا،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو این اے ستاون سے انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت کی، سابق وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ اپیلیٹ ٹریبونل نے موقف سنے بغیر نااہل قرار دیا،ٹریبونل کو کسی کو آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں،عدالت نے قرار دیا کہ آئین کے تحت ہر شخص کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو انتخابات لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے الیکشن اپیلٹ کا فیصلہ معطل کر دیا،عدالت نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔