لاہور ہائیکورٹ ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ معطل

این اے ستاون سے انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی گئی

جمعہ 29 جون 2018 20:47

لاہور ہائیکورٹ ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کے فیصلہ کو معطل کر دیا، عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو این اے ستاون سے انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت کی، سابق وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ اپیلیٹ ٹریبونل نے موقف سنے بغیر نااہل قرار دیا،ٹریبونل کو کسی کو آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں،عدالت نے قرار دیا کہ آئین کے تحت ہر شخص کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو انتخابات لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے الیکشن اپیلٹ کا فیصلہ معطل کر دیا، عدالت نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہمارا گھر ہے کسی کو ایک سیٹ بھی لینے نہیں دیں گے،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے سو سے زائر پیشیاں بھگتیں، شرم کی بات ہے کہ ایک ایسے مقدمے میں وزیراعظم کو گھسیٹا گیا جس میں ان کا نام ہی نہیں تھا،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے عدالت سے نواز شریف کے لیے انصاف کی کوئی توقع نہیں۔