سپریم کورٹ نے پولیس اور صحافیوں کے درمیان صلح ہونے پر ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا

جمعہ 29 جون 2018 21:27

سپریم کورٹ نے  پولیس اور صحافیوں کے درمیان صلح ہونے پر ازخود نوٹس کیس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) سپریم کورٹ میں صحافیوں پر تشدد سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت، عدالت نے پولیس اور صحافیوں کے درمیان صلح ہونے پر کیس کو نمٹا دیا جمعہ کے روز چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے صحافیوں پر تشدد سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ، سیشن جج اسلام آباد کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، صحافی رہنما شکیل قرار بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران شکیل قرار نے عدالت کو بتایا کہ ایس پی عامر نیازی اور ایس ایچ او خالد اعوان نے ہم سے واقعے پر معذرت کی، چیف جسٹس نے صحافی سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے انہیں معاف کردیا، شکیل قرار نے جواب میں کہا کہ جی ہماری ان سے صلح ہوگئی ہے، جس کے بعد عدالت نے کیس کو نمٹا دیا