موجودہ انتخابات کو الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق فول پروف انتظامات کر کے سیکیورٹی کو بہتر بنایا جائے ،ڈی پی او جہلم سید مصطفی تنویر

جمعہ 29 جون 2018 21:59

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) موجودہ انتخابات کو الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق فول پروف انتظامات کر کے سیکیورٹی کو بہتر بنایا جائے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید مصطفی تنویر نے پولیس کانفرنس روم میں ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور دفتر کے سٹاف سے ایک اجلاس میں کیا،انہوں نے کہا کہ تمام افسران کو الیکشن کمیشن کے جارہ کردہ ضابطہ اخلاف پر سختی سے عمل درآمد کروانا ہوگا جبکہ اپنے تمام جونیئر سٹاف کو بھی اس پر عمل درآمد کروانے کیلئے ہدایت جاری کریں انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلع سے منشیات فروشی اور سنگین مقدمات میں ملوث تمام مجرمان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ تمام مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے جبکہ ضلع میں عوام کو امن وامان کی سہولیات باہم پہنچانے کیلئے پٹرولنگ کے سسٹم کو مزید بہتر کیا جائے جس کو میں خود مانیٹر کروںگا ،انہوں نے کہا کہ تمام تفتیشی افسران میرٹ پر تفتیش کر کے اس کو جلد ازجلد مکمل کر کے چالان عدالتوں کو بجھوائیں تاکہ ان پر قانونی کاروائی ہوکر ان مقدمات کی سماعت ہونے کے بعد مجرمان کیفرکردار تک پہنچیں۔