بی اے پرائیویٹ سالانہ امتحانات 2018 ،12 جولائی 2018 سے شروع ہوں گے

جمعہ 29 جون 2018 22:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) یونیورسٹی اف چترال نے اعلان کیا ہے کہ بی اے پرائیویٹ سالانہ امتحانات 2018 ،12 جولائی 2018 سے شروع ہوں گے جس کے لئے تمام پرائیویٹ امیدواروں کی رول نمبر سلپس، پاکستان پوسٹل سروس کے ذریعے ان کے مستقل پتوں پر بھیجی جارہی ہیں جبکہ یہ رول نمبر سلپس، یونیورسٹی کی ویب سائٹ https://admission.uoch.edu.pk پر آن لائن بھی دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

اس لئے تمام پرائیویٹ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رول نمبر سلپس اپنے نزدیکی پوسٹ آفسز یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈائوں لوڈ کرکے پرنٹ نکال لیں۔ تاہم اگر کوئی امیدوار اپنے رول نمبر سلیپس9 ۔ جولائی وصول نہ کرسکے تو وہ رول نمبر سلپ کی نقل ، چترال یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات سے بھی حاصل کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :