Live Updates

لاہور میںقومی اسمبلی کی 14نشستوں پر مجموعی طور پر 166امیدوار مد مقابل ہونگے

جمعہ 29 جون 2018 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میںقومی اسمبلی کی 14نشستوں پر مجموعی طور پر 166امیدوار مد مقابل ہوں گے ،آخری روز 86امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ۔رپورٹ کے مطابق حلقہ این اے 123سے ملک ریاض ، مہر واجد عظیم سمیت 13امیدوار ،این اے 124سے حمزہ شہبازشریف ،نعمان قیصر ،بابوظہیر سمیت 7امیدوار ،این اے 125سے وحید عالم ، یاسمین راشد سمیت 14امیدوار،این اے 126سے حماد اظہر ، مہر اشتیاق سمیت 5امیدوار،این اے 127سے مریم نواز اور جمشید اقبال سمیت 10 امیدوار ،این ای128سے روحیل اصغر ، اعجا ز ڈیال سمیت 14امیدوار،این اے 129سے ایاز صادق ، علیم خان سمیت 11امیدوار ،این اے 130سے خواجہ حسان ،شفقت محمود سمیت 11امیدوار ،این اے 131سے عمران خان ،خواجہ سعد رفیق سمیت 15امیدوار ،این اے 132سے شہبازشریف ، منشاء سندھو ، ثمینہ خالد گھرکی،این اے 133سے پرویز ملک ، اعجازچوہدری سمیت 15امید وار ،این اے 134سے رانا مبشر اقبال ، ظہیر عباس سمیت 11امید وار،این اے 135سے سیف الملوک کھوکھر ، کرامت کھوکھر سمیت 8 امیدوار اوراین اے 136سے محمد افضل کھوکھر ، ملک اسدکھوکھر سمیت 15امیدوار مد مقابل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جبکہ لاہو سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 86امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے جن میں حلقہ این اے 123سے پرویز ملک ، غزالی سلیم بٹ سمیت 11امیدواروں،این اے 125سے مریم نواز ،ایاز صادق ، بلال یاسین سمیت 10امیدواروں ،این ای126سے رانا مشہودا حمد خاں ، میاں مرغوب سمیت 9امیدوار وں،این اے 127سے پرویز ملک ، علی پرویز سمیت 4امیداروں،این ای128سے خرم روحیل اصغر اور عثمان حمزہ ،این اے 129سے کرن علیم خان ، سعد رفیق ، سلما ن رفیق ، ولید اقبال ،این اے 130سے عظمی کاردار ، ہمایو ںاختر سمیت 11امیدواروں،این اے 131سے علیم خان ، سلمان رفیق سمیت 3امیدواروں،این اے 132سے حمزہ شہبازشریف سمیت 5امیدواروں،این اے 134سے سلما ن رفیق ، عمر ان نذیر سمیت 9امیدواروں،این اے 135سے فائزہ ملک ، فیصل ایوب اور سردار عادل اور این اے 136سے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات