ایک اور غیر مقبول پاکستانی سیاست دان کھرب پتی نکلا

چترال سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار سردار حسین نے خود کو کاغذات نامزدگی میں کھرب پتی ظاہر کیا ہے

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 جون 2018 22:01

ایک اور غیر مقبول پاکستانی سیاست دان کھرب پتی نکلا
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون2018ء) ایک اور غیر مقبول پاکستانی سیاست دان کھرب پتی نکلا ہے۔ چترال سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار سردار حسین نے خود کو کاغذات نامزدگی میں کھرب پتی ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ جبکہ انتخابات کی آمد کے باعث میڈیا پر بھی خوب شور شرابا جاری ہے۔ میڈیا پر ان دنوں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے اثاثے اور ظاہر کی گئی جائیدادوں کو لے کر بھی خوب بحث جاری ہے۔

بظاہر خوب عیش و عشرت والی زندگی گزارنے والے سیاستدانوں کی جانب سے ظاہر کردہ اثاثے بہت ہی معمولی معلوم ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کہتے ہیں کہ سیاستدانوں کی جانب سے ظاہر کردہ اثاثوں سے یوں معلوم ہوتا ہے جیسے پاکستان میں ان سے زیادہ غریب اور کوئی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تاہم دوسری جانب کچھ ایسے رہنما بھی ہیں جنہوں نے اپنی جائیدادوں اور اثاثوں کی درست معلومات فراہم کرکے تمام سیاستدانوں کیلئے مثال قائم کی ہے۔

مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے محمد حسین انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیں گے۔ محمد حسین اپنے حلقے میں غیر مقبول رہنما سمجھے جاتے ہیں۔ تاہم کچھ روز قبل ان کی مقبولیت اس وقت اچانک آسمان پر جا پہنچی جب میڈیا کی جانب سے دی گئی خبروں میں بتایا گیا کہ محمد حسین پاکستان کے سب سے امیر امیدوار ہیں۔ محمد حسین نے اپنے کاغذات نامزدگی میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کل جائیداد کی مالیت 4 کھرب روپے سے زائد ہے۔ جبکہ اب چترال سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے بھی خوب کو کھرب پتی ظاہر کیا ہے۔ چترال کے  آزاد امیدوار سردار حسین نے اپنے کاغذات نامزدگی میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ کھربوں روپے کی دولت کے مالک ہیں۔ ان کے پاس بیش قیمتی نوادرات موجود ہیں جن کی مالیت کھربوں روپے ہے۔