نگراں وزیر اعلیٰ سندھ سے ای پی این ایس وفد کی ملاقات

جمعہ 29 جون 2018 23:43

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ سے ای پی این ایس وفد کی ملاقات
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) نگراں وزیراعلی سندھ فضل الرحمان سے آل پاکستان نیوزپیپرز کے وفد نے اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون کی سربراہی میں وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی، وفد کے دیگر اراکین میں قاضی اسد عابد، سرمد علی، علی حسن، جاوید مہر شمسی، یونس مہر، بلال فاروقی، قاضی اسلم، رفیق پیرزادہ، شہاب زبیری، نجم الدین شیخ، فیصل زاہد ملک، ممتاز علی پھلپوٹو، منگل داس اروانی،مختار عاقل، ڈاکٹر عبدالواسیع شاکر، فیصل شاہ جہاں، ڈاکٹر تنویر طاہر، امتیازقاضی و دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

نگراں وزیر اعلی سندھ نے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ نگراں حکومت 25 جولائی کو صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے اے پی این ایس کے وفد پر زور دیا کہ وہ میڈیا کے ذریعے انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اور آگہی کے حوالے سے اپنا فعال کردارادا کریں۔ اے پی این ایس کے وفد نے نگراں وزیراعلی سندھ کو اخبارات کے اشتہارات کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی سمیت مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعلی سندھ نے وفد کو ان کے بقایاجات کی جلد سے جلد ادائیگی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہ اکہ ان کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :