پشاور، بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی کزن الیکشن سے دستبردار

جمعہ 29 جون 2018 23:43

پشاور، بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی کزن الیکشن سے دستبردار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پاکستان میں رہائش پزیر کزن آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہو گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا آبائی تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا سے ہے اور آج بھی ان کے بہت سے رشتے دار پشاور میں مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

بالی وڈ سپر اسٹار کے ان ہی رشتہ داروں میں ان کی کزن نور جہاں بھی ہیں جنہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پی کے 77 پشاور سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

لیکن اب نور جہاں نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔نور جہاں اے این پی کے امیدوار کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہوئیں۔نور جہاں کا کہنا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد کا تعلق اے این پی سے ہے، کچھ تحفظات تھے جو پارٹی رہنماؤں نے دور کر دیے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو نقصان نہیں پہنچنا چاہتی تھی اس لیے اے این پی کے امیدوار عمر مہمند کے حق میں دستبردار ہوئی ہوں۔