شفاف الیکشن کے حوالے سے شکوک وشبہات کا خاتمہ ہوناچاہیے، سینیٹر سراج الحق

جمعہ 29 جون 2018 23:43

شفاف الیکشن کے حوالے سے شکوک وشبہات کا خاتمہ ہوناچاہیے، سینیٹر سراج ..
لاہور۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ شفاف الیکشن کے حوالے سے شکوک وشبہات کا خاتمہ ہوناچاہیے۔ الیکشن کے حوالے سے ابھی تک گرد وغبار موجود ہے۔ ماضی میں ہر الیکشن پر لوگوں نے انگلیاں اٹھائیں۔

(جاری ہے)

اگر اب شکوک و شبہات پیدا ہوئے تو اس کے نتائج بہت خطرناک ہوسکتے ہیں اور قوم کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ عوامی مینڈیٹ کا احترام ہوتا تو مشرقی پاکستان بنگلہ دیش نہ بنتا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی میڈیا کے ذمہ داران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔