Live Updates

بشریٰ عمران کا پہلا سیاسی اقدام، روٹھی خواتین رہنمائوں کو منا لیا

عمران خان کی جدوجہد کے ایسے واقعات سنائے کہ خواتین متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں، بیان سن کر آنکھوں سے آنسو نکل آئے

جمعہ 29 جون 2018 23:52

بشریٰ عمران کا پہلا سیاسی اقدام، روٹھی خواتین رہنمائوں کو منا لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کی جدوجہد کے ایسے واقعات سنائے کہ خواتین متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں، بشری بی بی کا بیان سن کر آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے پارٹی قیادت سے ناراض خواتین کو منانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق بشری بی بی نے عمران خان کی جدوجہد کے ایسے واقعات سنائے کہ خواتین متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں، ان کا بیان سن کر خواتین کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔پی ٹی آئی خواتین رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اب کچھ بھی نہ ملے، ہنم سب خوش ہیں، پارٹی کی بڑھ چڑھ کر مہم چلائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بشری بی بی اتنی شفیق اور اتنی پیاری خاتون ہیں کہ ان کا بیان سن کر آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کپتان نے اپنے ناراض کھلاڑیوں کو گلے لگا کر منا لیا ہے۔ لاہور میں عمران خان نے ولید اقبال، یاسر گیلانی، محمد مدنی، سعدیہ سہیل، میاں طارق اور امین ذکی سمیت متعدد رہنمائوں سے ملاقات کی اور ان کو منا لیا۔عمران خان کو لاہور میں تینوں روز کارکنوں اور رہنمائوں کی آپس میں لڑائیوں جھگڑوں اور ایک دوسرے پر الزامات سمیت دیگر چینلنز کا سامنا رہا۔

کپتان ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض کارکنوں اور حلقوں میں ردوبدل کے مسائل کو بھی کافی حد تک حل کر نے میں کامیاب رہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تقسیم کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ جس دن یہ معاملہ ختم ہو گا، ہاتھ اٹھا کر اللہ کا شکر ادا کروں گا کہ اس نے مجھے اس عذاب سے بچایا۔ خبریں ہیں کہ عمران خان نے اسد کھوکھر اور خالد گجر کا معاملہ بھی حل کر دکھایا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات