مسلم لیگ ن کے منظور نظر متعدد افسران نیب کے ریڈار پر

محکمہ داخلہ نے نیب کی ہدایت پر سابق حکومت کے منظور نظر 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 29 جون 2018 23:30

مسلم لیگ ن کے منظور نظر متعدد افسران نیب کے ریڈار پر
اسلام(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-29جون 2018) :مسلم لیگ ن کے منظور نظر متعدد افسران نیب کے ریڈار پر آ گئے۔ محکمہ داخلہ نے نیب کی ہدایت پر سابق حکومت کے منظور نظر 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے نیب کی ہدایت پر سابق حکومت کے منظور نظر 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے ہیں، ای سی ایل میں ڈالے جانے والوں میں قائداعظم سولر پارک کے سابق سی ای او اور موجودہ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ نجم شاہ، قائد اعظم سولر پارک کے سی ایف او راشد مجید شامل ہیں۔

پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سید فرخ علی شاہ، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کے ہارون اشرف، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کے سی ای او عطاء الحق، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان خان، سابق چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمپنی محمد اسلم قاسمی بھی اس فہرست میں ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ممبران ارشاد احمد، میاں محمد لطیف، علی باجوہ، محمد اسلم خان، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جمیل احمد، سی ایف او رانا محمد عارف، سابق سی ای او وسیم اجمل، ایم ڈی خالد مجید جبکہ سی ای او نالج پارک خالد زمان، ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز ملک آصف، میاں طاہر جاوید، عبدالرشید احمد، شاہد شفیق، عمران بھٹی، پیراگون سٹی کے ڈائریکٹر فنانس فرحان علی اور مینجر شہزاد وحید کے نام بھی شامل ہیں۔