پولیو ایک موذی مرض ہے جسے ہر صورت میں ختم کیا جائے گا‘ نوید شیخ

جمعہ 29 جون 2018 23:50

لاڑکانہ۔ 29جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) ڈویزنل کمشنر لاڑکانہ نوید احمد شیخ نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جسے ہر صورت میں ختم کیا جائے گا اور یہ تب ممکن ہے جب تمام اداروں کے سربراہان اس سلسلے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں اور مل کر کام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ یہ ایک قومی کاز ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں ڈویزنل ہیلتھ منجمنٹ اور اور پولیو کے متعلق ڈویزنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

جس میں ڈویزن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایچ اوز، ڈبلیو ایچ او، پی پی ایچ آئی، ای پی آئی، یونیسیف، ڈی پی سی آر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور ٹیکے ہر صورت میں لگوائیں اس ضمن میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی جبکہ پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر رانا عدیل نے اجلاس کو بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :