Live Updates

کراچی میں تحریک انصاف کے رہنماعامر لیاقت پر حملہ

سابق وفاقی وزیر زہیر اکرم کے صاحبزادے زخمی ،عامر لیاقت مقدمہ درج کروانے پہنچ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 29 جون 2018 23:52

کراچی میں تحریک انصاف کے رہنماعامر لیاقت پر حملہ
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-29جون 2018) :کراچی میں تحریک انصاف کے رہنماعامر لیاقت پر حملہ ہوا ہے۔ سابق وفاقی وزیر زہیر اکرم کے صاحبزادے زخمی ،عامر لیاقت مقدمہ درج کروانے پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بہت بڑے بڑے سیاسی ناموں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔جن میں سے بہت سے سیاسی نام ایسے تھے جو یہ محسوس کر چکے تھے کہ تحریک انصاف سے سیاسی وبستگی کے علاوہ کوئی بھی جماعت انکے سیاسی مستقبل کی ضمانت نہیں دے سکتی۔

ایسے لوگوں میں سے بڑی تعداد کا تعلق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا۔یہ لوگ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی مستقبل سے ناامید ہو چکے تھے اور پاکستان تحریک انصاف میں صرف اس لئیے آئے تھے کہ انکی سیاسی ساکھ بنی رہ سکے۔

(جاری ہے)

انہی میں سے ایک سابق وزیر اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت بھی تھے۔تاہم اب عامر لیاقت کو اپنی انتخابی مہم چلانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

گزشتہ روز خبر تھی کہعامر لیاقت کا حلقہ پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھ سے نکلنے لگا۔ حلقہ کے ووٹر مشتعل ہیں جس کے باعث پی ٹی آئی کے لیے انتخابی مہم چلانا بڑا چیلنج بن گیا۔عامر لیاقت کے حالیہ بیانات اور اقدامات کے باعث ان کے لیے مشکلات بڑھنے لگی ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق وزیر و اینکر پرسن عامر لیاقت پر کراچی میں حملہ ہوا ہے۔حملے میں سابق وفاقی وزیر زہیر اکرم کے صاحبزادے زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد عامر لیاقت پی آئی بی تھانے میں مقدمے کے اندراج کے لیے پنچ چکے ہیں ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایس پی گلشن ٹاون کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں اور امید ہے جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات