مالاکنڈ تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے نتائج کا اعلان پرسوں ہوگا

ہفتہ 30 جون 2018 12:39

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء)ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ مالاکنڈکے میٹرک سالانہ امتحان 2018کے نتائج کا اعلان پرسوں پیر کو کیاجائے گا،بورڈکی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مجموعی نتائج کی سمری اورپوزیشن ہولڈر طلبہ کے نام اعلان کئے جائیں گے ،گزٹ بک کی کاپیاں بھی اسی دن دوپہر کووصول کی جاسکیں گی ،سرکاری اور نجی تعلیمی اداروںکو گزٹ بک کی کاپیاں اورڈی ایم سی سکولزسربراہان کی اتھارٹی لیٹرپر فراہم کئے جائیں گے جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی ڈی ایم سیزان کے متعلقہ امتحانی مراکزمیں پہنچائی جائیں گی ،دوسری جانب جن پرائیویٹ امیدواروں کے ذمہ واجبات ہیں انہیں ڈی ایم سی کے حصول کے لئے بورڈ آفس میٹرک سیکشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔