گزشتہ چھ دہائیوں میں دریائے سندھ کے کناروں سے 60 فیصد درخت کاٹے جا چکے ہیں

ہفتہ 30 جون 2018 13:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) گزشتہ چھ دہائیوں میں دریائے سندھ کے کناروں سے 60 فیصد درخت کاٹے جا چکے ہیں۔ ماحولیات کے شعبہ کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان میں درختوں کی کٹائی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے تدارک کے لئے جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتخابات قریب ہیں اور امیدوار ووٹ حاصل کرنے کے لیے سڑکیں بنانے کے وعدے تو کر رہے ہیں لیکن ماحولیات کے شعبہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے امیدوار خاموش ہیں۔

متعلقہ عنوان :