خاتون امیدوار ڈاکٹر شہزاد نجیب کوالیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

ہفتہ 30 جون 2018 15:20

بھکر۔30جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) لاہور ہائی کورٹ کے 2رکنی بنچ نے سماعت کے بعد خاتون امیدوار ڈاکٹر شہزاد نجیب کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

تفصلات کے مطابق حلقہ پی پی 90دریاخان سے آزاد خاتون امیدوار ڈاکٹر شہزاد نجیب کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹربیونل لاہور نے مسترد کردئیے تھے جس پر انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی جس پر 2رکنی بنچ نے سماعت کے بعد انہیں الیکشن لڑنے کیلئے اہل قراردیدیا ہے ۔