چیف جسٹس نے پٹرولیم منصوعات پر ازخودنوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا

اٹارنی جنرل،سیکرٹری خزانہ، چیئرمین اوگرا،چیئرمین نیپرااور ایف بی آر کو نوٹسز جاری

ہفتہ 30 جون 2018 16:55

چیف جسٹس نے پٹرولیم منصوعات پر ازخودنوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارنے پٹرولیم مصنوعات پر ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل،سیکرٹری خزانہ، چیئرمین اوگرا،چیئرمین نیپرااور ایف بی آر کو نوٹسز جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پٹرولیم منصوعات پر ازخودنوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ جمعرات کو سماعت کرے گا،عدالت نے اٹارنی جنرل،سیکرٹری خزانہ، چیئرمین اوگرا،چیئرمین نیپرا، ایف بی آر،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، چیئرمین واپڈا اور چیئرمین پی ایس او کو نوٹس جاری کر دیئے۔