واٹرکمیشن کا پورٹ کی صفائی کے لئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا حکم

ہفتہ 30 جون 2018 17:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2018ء) سپریم کورٹ کے احکامات پر قائم واٹرکمیشن نے بندرگاہ کی صفائی کی صورتحال پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے پورٹ کی صفائی کے لئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے ۔ہفتہ کو سندھ ہائی کورٹ میں قائم واٹر کمیشن میں بندرگاہ کی صفائی سے متعلق سماعت میں چیف سیکریٹری سندھ ،کمانڈر ہیڈ کواٹرز،چیئرمین کے پی ٹی سیکریٹریز لوکل گورنمنٹ اور دیگر حکام پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران سربراہ واٹر کمیشن امیر ہانی مسلم نے بندرگاہ کی غلاظت کے ڈھیر کی صورتحال پر کمیشن افسران پر برہمی کا اظہار کیا کمیشن نے بندرگاہ کی صفائی کے لئے سیکرٹریز پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا حکم دیا ۔جسٹس ر امیر ہانی مسلم کا کہنا تھا کہ پیر کو بندرگاہ کا خود دورہ کروں گا بتایا جائے کہ مستقل بنیادوں پر کیسے بندرگاہ کو صاف رکھا جا سکتا ہے چیف سیکرٹری نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سمندر کو صاف کرنے کے لئے ٹاسک فورس بنا دیتے ہیں۔ سربراہ کمیشن نے نے ریمارکس میں مزید کہنا تھا کہ نالوں کے زریعہ گندگی کو بندرگاہ تک جانے سے روکا جائے