Live Updates

عوام کی رائےتبدیل ہوتی توپری پول دھاندلی نہ کی جاتی،مریم نواز

ووٹرزکوخریدا نہیں جاسکتا،ووٹرشیرپرہی مہرلگائے گا، جس امیدوار پرنوازشریف کاہاتھ ہوگا وہی جیتے گا،والدہ کی صحت بہتر ہے،واپسی والدہ کی صحت سے مشروط ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 30 جون 2018 16:32

عوام کی رائےتبدیل ہوتی توپری پول دھاندلی نہ کی جاتی،مریم نواز
لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر عوام کی رائے تبدیل ہوتی توپری پول دھاندلی نہ کی جاتی، ووٹرز کوخریدا نہیں جاسکتا، ووٹرشیر پرہی مہر لگائے گا،جس امیدوار پرنواز شریف کاہاتھ ہوگا وہی امیدوار جیتے گا، والدہ کی صحت بہتر ہے،واپسی والدہ کی صحت سے مشروط ہے۔لندن ہارلے اسٹریٹ اسپتال کے باہر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کلثوم نواز کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی ہے۔

والدہ کے انفیکشن پرقابو پالیا گیا ہے۔پاکستان واپس ضرور جائیں گے۔تاہم وطن واپسی والدہ کی صحت سے مشروط ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ نوازشریف نے عوام کے سامنے ملک کے مسائل رکھے۔نوازشریف کا بیانیہ گھر گھر پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ 2018ء کا الیکشن ریفرنڈم ہے۔عوام خوب جانتے ہیں کہ کس کوووٹ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کونشانہ بنایا جارہا ہے ۔

ن لیگ کو عوام سے دور نہیں کیا جاسکتا۔ اگر عوام کی رائے تبدیل ہوتی توالیکشن سے پہلے پری پول دھاندلی نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جمہوریت کیلئے اچھا فیصلہ کرے گی۔ووٹرز کوخریدا نہیں جاسکتا۔مسلم لیگ ن کا ووٹرشیر پرہی مہر لگائے گا۔ مریم نواز نے واضح کیا کہ جس امیدوار پرنواز شریف کاہاتھ ہوگا وہی امیدوار جیتے گا۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ن لیگی رہنماء مریم نواز نے این اے 125سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جس کے تحت الیکشن کمیشن مریم نواز کوپنسل کا انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔ اس کے برعکس مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے مریم نواز کواین اے 127سے پارٹی ٹکٹ جاری کررکھا ہے۔تاہم اب مریم نواز این اے 125میں آزاد حیثیت میں پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹریاسمین راشد کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی۔جبکہ پارٹی ٹکٹ پراین اے 127میں پی ٹی آئی امیدوار جمشید چیمہ کے مقابلے میں میدان میں اتریں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات