بھارت، مسلمان خوف کا شکار، آبائی گھر فروخت کرنے پر مجبور

مکانات کے باہر گھر برائے فروخت کے بینرز آویزاں،اجتماعی ہجرت سامنے آنے پرپولیس انتظامیہ میں افرا تفری پھیل گئی انصاف نہیں ملا تو وہ گھر چھوڑ کر دوسرے علاقے میں پناہ لینے پر مجبور ہوجائیں گے، مسلم کمیونٹی

ہفتہ 30 جون 2018 17:10

بھارت، مسلمان خوف کا شکار، آبائی گھر فروخت کرنے پر مجبور
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2018ء) بھارتی ریاست میرٹھ میں مسلمان خوف کا شکار ہو کر اپنے آبائی گھر فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے، مسلمانوں نے مکانات کے باہر گھر برائے فروخت کے بینرز آویزاں کر دئیے،اجتماعی ہجرت سامنے آنے پر علاقے کی پولیس انتظامیہ میں افرا تفری پھیل گئی، انصاف نہیں ملا تو وہ گھر چھوڑ کر دوسرے علاقے میں پناہ لینے پر مجبور ہوجائیں گے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست میرٹھ کے لساڑی گاوں کے 20مسلم خاندان نے اپنے گھر کے باہر بینر لگا دیا جس پرتحریر ہے یہ مکان بکاوہے ، میں مسلمان ہوں۔ میں اپنا مکان فروخت کر رہا ہوں۔ یہاں چھوٹے چھوٹے تنازعات کو بھی فرقہ وارانہ رنگ دے دیا جاتا ہے۔یہ پوسٹر گزشتہ روز دیواروں پر چسپاں نظر آیا جس کے بعد ان مسلم خاندانوں کی حمایت میں دیگر مسلمانوں نے بھی یہاں سے ہجرت کرنے کی بات کہی ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح اجتماعی ہجرت کی بات سامنے آنے کے بعد علاقے کی پولیس انتظامیہ میں افرا تفری کا ماحول برپا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق لساڑی گاوں میں مسلمانوں کے تقریبا 100 گھرآباد ہیں جو 21 جون کے واقعہ کے بعد خوفزدہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر انھیں انصاف نہیں ملا تو وہ یہاں سے اپنا گھر چھوڑ کر کہیں دوسرے علاقے میں پناہ لینے پر مجبور ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :