اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی سربراہی انتخابات،

امریکی امیدوار کو شکست ، پر تگال ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ لے اڑا تیسری مرتبہ امریکی طاقت، وجود اور وقار کو غیر معمولی جھٹکا لگا ہے، کیتھی ہارپر

ہفتہ 30 جون 2018 17:10

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2018ء) اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے سربراہی انتخابات میں امریکی امیدوار کین آئیزکس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، نومنتخب ڈائریکٹر جنرل ویتورینو کا تعلق پرتگال سے ہے، 1951 کے بعد سے امریکی کو دوسری مرتبہ ایجنسی کے اہم ترین عہدے سے محروم ہونا پڑا، تیسری مرتبہ امریکی طاقت، وجود اور وقار کو غیر معمولی جھٹکا لگا ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی میں نئے سربراہ کے لیے ہونے والے انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزدہ امیدوار کو بدترین شکست کا سامنا ہوا، 1951 کے بعد سے امریکی کو دوسری مرتبہ ایجنسی کے اہم ترین عہدے سے محروم ہونا پڑا۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہد پر ہونے والی ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں امریکی امیدوار کین آئیزکس کو شکست کھانی پڑھی۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ارکان نے پرتگالی سیاستدان انتونیو ویتورینو کو نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے نامزد امیدوار کی شکست کی اصل وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بین الاقوامی اداروں کے خلاف محاذ آرائی کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل پر شدید تنقید کرتے ہوئے دستبردار کا اعلان کیا تھا اور بعدازاں ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کو امریکا کے لیے دوغلا قرار دیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق نومنتخب ڈائریکٹر جنرل ویتورینو یورپی یونین کے داخلی امور اور انصاف کے کمشنر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ ان کا تعلق پرتگال کی سیاسی جماعت سوشلسٹ پارٹی سے بتایا جاتا ہے۔پرتگالی سیاستدان کا سخت مقابلہ ادارے کے نائب سربراہ لارا تھامسن کے ساتھ تھا۔امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی انتظامیہ میں کونسل کے نامزد امیدوار کیتھی ہارپر نے ٹوئیٹ کیا اب تیسری مرتبہ امریکی طاقت، وجود اور وقار کو غیر معمولی جھٹکا لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدہ امریکی نشست تھی جسے ٹرمپ انتظامیہ نے گنوا دیا۔