امریکی مندوب کا دورہ بھارت، نکی ہیلے کو شدید عوامی احتجاج کا سامنا

ہفتہ 30 جون 2018 17:10

امریکی مندوب کا دورہ بھارت، نکی ہیلے کو شدید عوامی احتجاج کا سامنا
جے پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2018ء) بھارتی دورہ کرنے والی امریکی مندوب نکی ہیلے کو جے پور میں عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب نکی ہیلی کے بھارت میں دورہ جے پور کے خلاف اس شہر کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب، اپنے دورہ بھارت میں جب شہر جے پور پہنچیں تو اس شہر کے عوام نے احتجاجی اجتماع کیا۔

نکی ہیلی نے اپنے دورے میں بھارت اور چین سے ایران کے تیل کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممالک چار نومبر تک ایران سے تیل خریدنا بند کر دیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے حالیہ ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ان کا ملک، ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ہے، کہا ہے کہ بھارت ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ اور اس ملک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

امریکہ کی نئی پابندیوں کی دھمکی کے باوجود مئی کے مہینے میں بھارت کی جانب سے ایران سے تیل کی خریداری میں یومیہ تقریبا سات لاکھ بیرل تیل تک اضافہ ہوا ہے جو دو ہزار سولہ کے بعد تیل کی خریداری کی سب سے بڑی مقدار ہے۔ایران بھارت کو تیل برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔