بلوچستان ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے الیکشن ٹربیونلز،ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف مجموعی طور جمع ہونیوالی 45 درخواستوں میں سے 41 آئینی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

ہفتہ 30 جون 2018 18:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے الیکشن ٹربیونلز،ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف مجموعی طور جمع ہونے والی 45 درخواستوں میں سے 41 آئینی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا سردار یار محمد رند کے کاغذات مسترد ہونے، ثناء بلوچ کی دوہری شہریت, دنیش کمار کے اثاثہ جات اور امیدوار عبدالرحیم کے کاغذات نامزدگی فارم مسترد کئے جانے سے متعلق 4 کیسز کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل ڈویڑنل بینچ نے ریٹرننگ افسران اور اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر ہونے والی45 آئینی درخواستوں میں سے 28 سماعت کی سماعتوں کے دوران نوابزادہ شیر محمد شاہوانی، یاسمین لہڑی، گل شاہ، لیاقت لہڑی ، سابق صوبائی وزیر بہرام اچکزئی ،سابق صوبائی وزیر امین عمرانی ، تاج رئیسانی ،مولانا محمد حنیف ، محبت خان مری ودیگر کے وکلاء نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد عدالت نے درخواستوں پر فیصلے محفوظ کر لئے جبکہ ،سابق سینیٹرثناء بلوچ، سردار یار محمد رند، دنیش کی سماعت 2تک کے لئے ملتوی کردیں