شمالی کوریا؛خواتین کے منی اسکرٹس اور جالی دار موزے پہننے پر پابندی عائد

معاشرتی اقدار کے منافی رویہ اپنانے پر 3 پاونڈ کا جرمانہ عائد کیاجائیگا،اعلامیہ

ہفتہ 30 جون 2018 18:50

شمالی کوریا؛خواتین کے منی اسکرٹس اور جالی دار موزے پہننے پر پابندی ..
پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2018ء) شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے خواتین پر کھلے عام منی اسکرٹس اور جالی دار موزے پہننے پر پابندی لگادی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسی خواتین جو گھٹنوں تک اسکرٹس پہن کر باہر جاتی ہیں اور جن کی ٹانگیں زیادہ برہنہ ہوتی ہیں انہیں معاشرتی اقدار کے منافی رویہ اپنانے پر 3 پاونڈ کا جرمانہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اسی ماہ کم جونگ ان نے حکام کو سرمایہ دارانہ اثرو رسوخ کیخلاف جنگ کرنے کی ہدایات دی تھیں جن میں جنوبی کوریا کے ’کے پاپ گروپس کے شہوت پر اکسانے والے ڈانس مووز کا چربہ بھی شامل ہے۔بالوں کو رنگ کر مغربی رجحانات کی نقل کرنا بھی غیر قانونی قرار دیدیا گیا ہے جبکہ خواتین پر پھولدار چست زیر جامہ اور ایسے کپڑے جن پر انگریزی الفاظ لکھے ہوں ان پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :