پہلے سردار اور نواب خود کو آئین سے بالاتر سمجھتے تھے ،اب عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں ،جمہوری روایات چل پڑی ہے جسے خوش آمدید کہتے ہیں ،انتخابی مہم کے دوران سیکورٹی صورتحال قابل اطمینان ہے،میر سرفراز بگٹی

ہفتہ 30 جون 2018 19:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء و سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ پہلے سردار اور نواب خود کو آئین سے بالاتر سمجھتے تھے مگر اب وہ عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں ،جمہوری روایات چل پڑی ہے جسے ہم خوش آمدید کہتے ہیں ،انتخابی مہم کے دوران سیکورٹی صورتحال قابل اطمینان ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے مخالف امیدوار کے خلاف عدالت میں اپنا موقف پیش کردیاہے اب عدالت جو فیصلہ کریگی ہمیں وہ قبول ہوگا پہلے سردار اور نواب خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے تھے مگر آج وہ عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ جمہوری روایات چل پڑی ہے جس کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے کہاکہ انتخابی مہم کاآغاز ہوچکاہے اس دوران سیکورٹی انتظامات کی صورتحال قابل اطمینان ہے ۔

متعلقہ عنوان :