جنرل الیکشن کے دوران فو ل پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے سرچ آپریشن،7افراد گرفتار

ہفتہ 30 جون 2018 19:36

جنرل الیکشن کے دوران فو ل پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے سرچ آپریشن،7افراد ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2018ء) جنرل الیکشن کے دوران فو ل پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے پولیس اور حساس اداروں کا انٹیلی جنس بیسڈ سر چ آپریشن ،متعدد مشوک افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکشن ،7ملزمان زیر حراست ،اسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور منتظر مہدی کی خصوصی ہدایات پرضلع بھرمیں مختلف مقامات پر انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن کیے جارہے ہیں گزشتہ شب تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ میں پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر بھاری نفری کیساتھ سرچ آپریشن کیا ،سرچ آپریشن کے دوران37گھروں اور 72مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ویری فیکیشن کی گئی جبکہ 7مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ڈی پی اوقصور منتظر مہدی نے کہا الیکشن سے قبل روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جائیں گے۔