ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش رک گئی

اسکاٹ لینڈ یارڈ چیف کا عمران فاروق کیس میں پیچیدگیوں کا انکشاف کرڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 30 جون 2018 19:20

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش رک گئی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-30جون 2018ء) :ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش رک گئی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ چیف کا عمران فاروق کیس میں پیچیدگیوں کا انکشاف کرڈالا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010ء کو شام ساڑھے پانچ بجے لندن میں گرین لین کے علاقہ میں قتل کر دیا گیا تھا ۔پاکساتن میں بھی عمران فاروق قتل کیس کی پیش رفت جاری ہے۔

مئی میں عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان خالد شمیم، معظم اور محسن پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے، ان کی جائیداد ضبط کرنے اور ان کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔دوسری طرف لندن میں بھی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیققات بھی جاری تھیں۔

(جاری ہے)

تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے چیف نے عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات سے ہاتھ اٹھا لیا۔

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش رک گئی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ چیف کا عمران فاروق کیس میں پیچیدگیوں کا انکشاف کرڈالا۔کریسیڈا کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کے سرے برطانیہ سے باہر جاتے ہیں۔تفتیش آگے بڑھانے کیلیے پاکستان کے ساتھ مسائل حل کرنا ہونگے۔دفترخارجہ ومتعلقہ حکام سے مل کر معاملہ پاکستان کے ساتھ اٹھا رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ عمران فاروق کیس پر بڑا خرچہ کیا ہے، قاتلوں کو ضرور پکڑیں گے۔عمران فاروق کیس میں بہت پیچیدگیاں ہیں۔