کھوئیرٹہ پولیس ان ایکشن ،مختلف کاروائیوں کے دوران اغواء ہونے والی لڑکی برآمد ،ملزم گرفتار

جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ،پانچ ہزار کے جعلی نوٹ برآمدجبکہ چوری کا موٹر سائیکل بھی برآمد

ہفتہ 30 جون 2018 21:28

کوٹلی /کھویئرٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2018ء) کھوئیرٹہ پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران اغواء ہونے والی لڑکی برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا ۔جبکہ جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا پانچ ہزار کے جعلی نوٹ برآمد جبکہ چوری کا موٹر سائیکل بھی برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کھوئیرٹہ نے ہمراہ دی ایف سی راجہ خضر ،ابرار مرزا معہ نفری کاروائی کرتے ہوئے کھوئیرتہ سے اغواء ہونے والی (ح) کو روالپنڈی سے برآمد کر کے اغواء کارمحمد ارشد کو گرفتار کر لیا جبکہ بازار میں جعلی کرنسی چلانے والا وقاص نامی نوجوان رنگے ہاتھ گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پانچ ہزار کے جعلی نوٹ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ ایک چوری کا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا