تھانہ پولیس چڑہوئی کی دبنگ کاروائی ،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ،102بوتل شروب برآمد

ہفتہ 30 جون 2018 21:28

کوٹلی /چڑہوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2018ء) تھانہ پولیس چڑہوئی کی دبنگ کاروائی ۔بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے 102بوتل شروب برآمد کر لی جبکہ مقدمہ درج در ج کر لیا گیا ۔۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ راجہ صداقت نے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او حافظ ظہیر،تفتیشی افسر راجہ افضال،سیف الاسلام،ڈی ایف سی رخسار شاہ،سردار کاشف معہ نفری معتبر زرائع کی اطلاع پر دماس کے مقام پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش محمد یا سین ولدسخی محمد کے گھر سے ایک سو دو بوتل شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات متوقع۔