قمر الاسلام کی الیکشن مہم نواز شریف چلائیں گے ،ْبیٹا سالار

ہفتہ 30 جون 2018 21:41

قمر الاسلام کی الیکشن مہم نواز شریف چلائیں گے ،ْبیٹا سالار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2018ء) راولپنڈی کے حلقے این اے 59 سے (ن )لیگ کے گرفتار امیدوار قمر الاسلام کے بیٹے سالار اسلام نے کہا ہے کہ میرے والد کی الیکشن مہم سابق وزیراعظم نوازشریف چلائیں گے ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کے دوران سالار اسلام نے کہا کہ لندن سے مریم نواز نے انہیں فون کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ الیکشن میں ہمارے ساتھ ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت بھی جلسوں میں ساتھ ہوگی ،ساتھ دینے سے والے اور قافلے میں شامل کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔