گزشتہ ہفتے کے دوران چینی، مرغی، گوشت اور ٹماٹر سمیت 17اشیا ء مزید چھ فیصد تک مہنگی ہو گئیں ‘ ادارہ شماریات

حساس اعشاریوں میں مہنگائی میں 7فیصد اضافہ ہوا ہے جس کا سب سے زیادہ بوجھ غریب ترین طبقے پر پڑا

ہفتہ 30 جون 2018 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2018ء) ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران چینی، مرغی، گوشت اور ٹماٹر سمیت 17اشیا ء مزید چھ فیصد تک مہنگی ہو گئیں جس کا سب سے زیادہ بوجھ غریب ترین طبقے پر پڑا ۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر، پیاز، چینی، گڑ، صابن، چاول، دال ماش، آٹا، گندم، مرغی، گوشت، انڈے اور سرخ مرچ مہنگی ہوگئیں۔

اس دوران کیلا، لہسن، آلو، ایل پی جی سلنڈر، گھی، دال مونگ اور دال مسور کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ کیلے کی قیمت میں کمی ہوئی جس کی سستے بازاروں میں اوسطا فی درجن قیمت 115روپے سے کم ہوکر 100 ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق حساس اعشاریوں میں مہنگائی میں .7فیصد اضافہ ہوا ہے جس کا سب سے زیادہ بوجھ غریب ترین طبقے پر پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :