بلاول بھٹو کا عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری سے اپنی انتخابی مہم کاآغاز

ہفتہ 30 جون 2018 21:54

بلاول بھٹو کا عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری سے اپنی انتخابی مہم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں الیکشن مہم شروع کرنے سے قبل عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کے ہمراہ شیری رحمن،ناصر حسین شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ، مزار پہنچنے پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور انہیں ٹوپی اور چارد کا تحفہ پیش کیا ۔اس موقع پر ایک شخص نے قریب پوچھ کر بلاول کا بوسہ لینے کی ک وشش کی بھی جس پر پی پی چیئرمین ناگواری کا اظہار کیا ۔عبداللہ شاہ غازی پر حاضری کے بعد بلاول بھٹو کراچی میں انتخابی مہم پر نکل پڑے اور اپنے حلقہ انتخاب لیاری پہنچے ۔