Live Updates

عمران خان( کل) بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

ہفتہ 30 جون 2018 21:54

عمران خان( کل) بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان( کل) اتوار کو بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، تحریک انصاف کی جانب سے ضلع بھر میں کارکنوں کی ریلیاں پارٹی ترانوں اور گانوں پر کارکنوں کا رقص ،تحریک انصاف کے متوالوںنے پارٹی پرچم اور بیجزز لگادیئے عمران خان کے این ای35کے کوارڈنیٹر ضلعی صدر مطیع اللہ خان،وائس کوارڈنیٹر ملک خالد خان، سینئر رہنما انجینئر ملک اسفندیار خان ،اصف الرحمن سٹی صدر سرحد اللہ خان ایک بڑے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ضلع بھر کا دورہ اور جلسہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا اس دوران کارکنوںکی ایک بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود تھی اس موقع پر مقررین شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دورہ بنوں کے موقع پر کامیاب پاور شو کرینگے اور ثابت کرینگے کہ بنوں تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے کیونکہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک سے فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پانچ سالہ دور اقتدار میں پٹوار تھانہ اور وی آئی پی کلچر کو ختم کرکے امیر وغریب کا فرق مٹادیا اور اداروں کو مضبوط کرکے تاریخ میں پہلی بار احتساب عام انصاف سرعام کا نعرے کو عملی جامہ پہنایا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات