Live Updates

قومی اسمبلی اٹک کی 2صوبائی اسمبلی کی 5نشستوں پر انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری

ہفتہ 30 جون 2018 21:56

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2018ء) الیکشن برائے 2018میں قومی اسمبلی اٹک کی 2صوبائی اسمبلی اٹک کی 5نشستوں پر انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی جاری کر دیے گئے ہیں قومی اسمبلی کی 2جبکہ صوبائی اسمبلی کی 5نشستوں پر کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد 52امیدوار حصہ لے سکیں گے جن میں قومی اسمبلی کی 2سیٹوں پر15امیدوار اور صوبائی اسمبلی کی 5نشستوں پر 37امیدوار الیکشن لڑیں گے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اٹک عبدالرشید کی جانب سے 52امیدواروں کی فہرست کچھ اس طرح ہے این اے 55اٹک Iمیں آصف اقبال انتخابی نشان کرسی اللہ اکبر تحریک اسی طرح تیمور اسلم انتخابی نشان بلے باز جبکہ پاکستان تحریک انصاف نظریاتی سے تعلق ہے ، ذولفقار حیات خان انتخابی نشان تیر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ، سعید احمد انتخابی نشان کتاب پارٹی متحدہ مجلس عمل پاکستان، شیخ آفتاب احمد انتخابی نشان شیر مسلم لیگ ن ،طاہر صادق انتخابی نشان بلا پارٹی پاکستان تحریک انصاف، جبکہ این ای55اٹک Iکے آخری امیدوار ملک میر افضل انتخابی نشان چھتری پارٹی پاکستان ہیومن رائٹس ہے حلقہ این اے 56اٹک IIسے سلیم حیدر انتخابی نشان تیر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ، سید فیصل محمود شاہ انتخابی نشان کرین پارٹی تحریک لبیک ، شہریار خان انتخابی نشان پنکھا (آزاد امیدوار )، طاہر صادق انتخابی نشان بلا پاکستان تحریک انصاف، غلام اصغر انتخابی نشان گن آزاد امیدوار ، محرم خان انتخابی نشان پارٹی پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی ، این اے 56اٹک IIکے آخری امیدوار ملک سہیل خان انتخابی نشان شیر پارٹی مسلم لیگ ن ہے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اٹک نے صوبائی اسمبلی پی پی I سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ حمید اکبر انتخابی نشان بیل آزاد امیدوار ، سردار عاصم نواز خان انتخابی نشان مٹکا آزاد امیدوار ، سید یاور عباس بخاری انتخابی نشان بلا پارٹی پاکستان تحریک انصاف ، عرفان جعفر انتخابی نشان تیر (پی پی پی پی ) ، عمر ارشد انتخابی نشان کرین پارٹی تحریک لبیک پاکستان ، محمد اقبال انتخابی نشان کتاب پارٹی( ایم ایم اے پاکستان )، محمد سلمان سرور انتخابی نشان شیر پی ایم ایل این ، نعمان خان انتخابی نشان پنسل آزاد امیدوار ، پی پی IIاٹک میں احمد خانزادہ انتخابی نشان تیر (پی پی پی پی)، جہانگیر خانزادہ انتخابی نشان شیر پی ایم ایل این ، چنگیز خان انتخابی نشان کتاب پارٹی ایم ایم اے پاکستان ، سید ظفر علی شاہ انتخابی نشان کرین پارٹی تحریک لبیک پاکستان ، شوکت حیات انتخابی نشان تیشہ عدل پارٹی پاکستان جسٹس اینڈ ڈموکریٹک پارٹی ، قاضی احمداکبر انتخابی نشان بلا پارٹی پی ٹی آئی ، لیاقت محمود انتخابی نشان بالٹی آزاد امیدوار ، اسی طرح پی پی IIIاٹک سے آصف علی ملک انتخابی نشان شیر پارٹی پی ایم ایل این ، تاج الدین انتخابی نشان کتاب پارٹی متحدہ مجلس عمل پاکستان ، راحت علی خان انتخابی نشان کرین تحریک لبیک پاکستان ، عمران علی خان انتخابی نشان تیشہ عدل پارٹی پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی ، طاہر صادق انتخابی نشان بلا پارٹی پاکستان تحریک انصاف ، محمد ارشد انتخابی نشان ٹیبل لیمپ پارٹی پاکستان سنی تحریک ، محمد ریاض خان انتخابی نشان تیر پارٹی پی پی پی پی ، پی پی IVاٹک شیر علی خان انتخابی نشان شیر پی ایم ایل این ، محمد اختر انتخابی نشان تیر پارٹی پی پی پی پی ، ملک امانت خان انتخابی نشان پنکھا آزاد امیدوار ، ملک محمد انور انتخابی نشان بلا پارٹی پی ٹی آئی ، جبکہ اٹک کے آخری صوبائی حلقہ پی پیVمیں خرم شہزاد خان انتخابی نشان جنگی جہاز پارٹی متحدہ علماء مشائخ کونسل آف پاکستان ، دائو عالم انتخابی نشان توپ (CANNON)پارٹی تحریک لبیک اسلام ، رازق داد خان انتخابی نشان کتاب پارٹی ایم ایم اے پاکستان ، سید احسن محمود شاہ گیلانی انتخابی نشان کرین پارٹی تحریک لبیک پاکستان ، سید عباس محی الدین انتخابی نشان سیب آزاد امیدوار ، ملک بہادر یار انتخابی نشان شیر پی ایم ایل این ، ملک جمشید الطاف انتخابی نشان بلا پارٹی پی ٹی آئی ، ملک ھارون رمضان انتخابی نشان مٹکا آزاد امیدوار ، منظر امیر انتخابی نشان پنکھا آزاد امیدوار اور حلقہ پی پی vاٹک Vکے آخری امیدوار نیاز علی ملک جن کا انتخابی نشان بالٹی اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات