پیپلزپارٹی نے بلوچستان کی سطح پر سیاسی رابطے تیز کر دئیے

پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کی سردار اختر جان مینگل اور مو لانا عبدالغفور حیدری سے ملاقاتیں ،سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر نے کے حوالے سے تبادلہ خیال

ہفتہ 30 جون 2018 22:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2018ء) پا کستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان کی سطح پر سیاسی رابطے تیز کر دئیے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کی بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مو لانا عبدالغفور حیدری سے الگ الگ ملاقاتیں بلوچستان کے مختلف حلقوں میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر نے کے حوالے سے تبادلہ خیال ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پا کستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی ،ملاقات میں رواں ماہ ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور بی این پی کے درمیان بلوچستان کے مختلف حلقوں میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کا واضح امکان ہے اس سے قبل سردار اختر مینگل پی پی پی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی دو ملاقاتیں کرچکے ہیں ،ہفتہ کو حاجی علی مدد جتک نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکر ٹری مو لانا عبدالغفور حیدری سے بھی ملاقات کی پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی مو جودہ سیاسی صورتحال کو عام انتخابات کے تنازر میں زیر بحث لا یا گیا اور عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے درمیان بلوچستان کی سطح پر سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی دونوں رہنمائوں نے اپنی اپنی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کر نے کا عہد کیا ۔