بلاول بھٹو زرداری سے جی ایم سید کے پوتے علی رضا شاہ کی بلاول ہائوس میں ملاقات

ہفتہ 30 جون 2018 22:39

بلاول بھٹو زرداری سے جی ایم سید کے پوتے علی رضا شاہ کی بلاول ہائوس میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جی ایم سید کے پوتے علی رضا شاہ نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی اور پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلی مراد علی شاہ اور پی پی پی رہنما ملک اسد سکندر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مانجھند کے سابق تحصیل ناظم علی رضا شاہ جی ایم سید کے فرزند و سابق رکنِ سندھ اسمبلی امیر حیدر شاہ کے بیٹے ہیں۔