Live Updates

انتخابات میں سوشل میڈیاکلیدی کردار ادا کرے گا،کوئی بھی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کی سوشل میڈیاٹیم کا مقابلہ نہیں کر سکتی، مبشر احمد خان

ہفتہ 30 جون 2018 23:03

لاہور۔30 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) پاکستان تحریک انصا ف سوشل میڈیا کے رہنماء مبشر احمد خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں سوشل میڈیاکلیدی کردار ادا کرے گا،پاکستان میں اس وقت 47ملین افراد انٹر نیٹ کا استعمال کررہے ہیں ، ملک کی کسی بھی سیاسی جماعت سے پی ٹی آئی کے پاس سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹیم ہے ،کوئی بھی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی رضا کار سوشل میڈیا ٹیم کے ممبرز کا مقابلہ نہیں کر سکتی،(ن) لیگ نے پیسے کی طاقت سے سوشل میڈیا پر قبضہ کر نے کی ناکام کوشش کی اور لوگوں کی کردرا کشی کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ(ن) لیگ کی حکومت نے 5 سال عوام کے ساتھ ظلم اور نا انصافی کے سواء کچھ نہ کیا،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی وجہ سے ملک آج مسائل کا گڑھ بن چکا ہے، گزشتہ دور حکومتوں میں ملکی وسائل میں کمی اور مسائل میں اضافہ ہو ا، عام آدمی بنیادی سہولتوں سے آج بھی محروم ہے ، پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی عوام کو صحت اور تعلیم سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرے گی اور اس کیلئے چاروں صوبوں میں خیبر پختوانخواہ کی طرز پر بلدیاتی اداروں کو انتظامی اور مالیاتی طور پر خود مختار بنایا جائے گا ،صحت اور تعلیم حکومت کی ترجیحات ہوں گی اور اس کیلئے جامع ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے جس پر بلا تاخیر عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات