آرائیں برادری ملک کی سب سے بڑی اور محب وطن برادری ہے۔جو ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور سلامتی کو ترجیح دیتی ہے

انجمن آرائیاں پاکستان کے مرکزی صدر میاں محمد سعید ڈیرے والے کا عید ملن پارٹی سے خطاب

ہفتہ 30 جون 2018 23:12

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) آرائیں برادری ملک کی سب سے بڑی اور محب وطن برادری ہے۔جو ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور سلامتی کو ترجیح دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہا انجمن آرائیاں پاکستان کے مرکزی صدر میاں محمد سعید ڈیرے والے نے ہم آرائیں ضلع سیالکوٹ کی طرف سے دی گئی عید ملن پارٹی میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں آرائیں برادری سیالکوٹ کے اہم راہنماو،ْں میاں محمد ریاض سابق بانی چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ، ہم آرائیں ضلع سیالکوٹ کے کنوئینر میاں محمد انور سابق سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری،مہر محمدافضل،میاں عتیق الرحمان۔میاں ندیم مشتاق،میاں محمدجہانگیر چیئرمین،مہر محمدلطیف،چودھری مرتضیٰ اور برادری کے دیگر اہم راہنمائوں اور ممبران کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میاں محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم سب برادری کے اتحاد اور اتفاق کیساتھ فلاح و بہبود کے کاموں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی پر پوری توجہ دیں۔انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایسے لوگوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں جو اپنے ذاتی مفاد کے لیے برادری کو تقسیم اور کمزور کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔اس موقع پرتقریب میں موجود ہم آرائیں ضلع سیالکوٹ کے سینکڑوں اراکین نے عہد کیا کہ وہ برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ غیر سیاسی اور غیرجانبدار رہیں گے۔

حاضرین نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہمارے ساتھ ملک کی تمام نمایاں سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی،پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور دیگ جماعتوں سے تعلق رکھنے والے راہنما اور ممبران موجود ہیں۔اس موقع پر ہم آرائیں کے ممبران نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے قبضہ گروپ کی کرپشن اور غیرآئینی طریقے سے انجمن آرائیاں کے دفتر پر قبضے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تنظیم کے گزشتہ چار سالوں کی آمدن اور اخراجات کا آڈٹ کرایا جائے۔

تنظیم کا مقصد برادری میں اتحاد پیدا کرکے فلاح و بہبود کرنا تھا لیکن قبضہ گروپ اور منافقوںکا ٹولہ پنے ذاتی مفادات کے لیے تنظیم اور دفتر کو غیر آئینی طریقے سے سیاسی سرگرمیوں کے لیے استعمال کررہا ہے۔جس کی پرزور مذمت کی جاتی ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مرکزی انجمن آرائیاں سیالکوٹ کے عہدیداروں کے انتخاب کے لیے آئینی اور جمہوری طریقے سے الیکشن کرائے جائیں ۔