این ای227حیدرآباد تھری سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ڈاکٹر عرفان گل مگسی جمعیت علمائے پاکستان (نورانی ) کے سربراہ ڈاکٹر صاحب زادہ ابوالخیر محمد زبیر کے حق میں دستبردار

ہفتہ 30 جون 2018 23:28

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) پیپلز پارٹی نے صاحبزادہ زبیر کی حمایت میں پی پی کا امیدوار دستبردار کرالیا ، پی پی کارکنوں میں مایوسی، پاکستان پیپلز پارٹی نے این ای227حیدرآباد تھری سے اپنے امیدوار ڈاکٹر عرفان گل مگسی کو جمعیت علمائے پاکستان (نورانی ) اور نظام مصطفی محاذ کے سربراہ ڈاکٹر صاحب زادہ ابوالخیر محمد زبیر کے حق میں دستبردار کرالیا ہے ڈاکٹر عرفان گل نے اپنا فارم واپس لے لیا ہے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی قیادت کے اس فیصلہ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ان کہنا ہے کہ مذکورہ قومی اسمبلی کے نیچے دونوں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی کے امیدواروں کی پوزیشن مزید کمزور ہو گئی ہے بتایا گیا ہے کہ قصور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری منظور کی توسط سے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے قصور سے چوہدری منظور احمد کی حمایت کا یقین دلا یا جس کے بعد آصف زرداری کے حکم پر حیدرآباد میں ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر امیدوار قومی اسمبلی حلقہ227کے مقابلہ میں پی پی کا امیدوار دستبردار کرالیا گیاہے پیپلزپارٹی اور جے یو پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد جے یو پی نے پی ایس 66سے رضوان احمد کو پی پی کے امیدوار عاجز دھامراہ کے حق میں اور پی ایس67سے ناظم علی آرائیں کو پی پی امیدوار صغیر قریشی کے حق میں دستبردار کرالیا ہے -